شہزاد عمران سہوترہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 راولپنڈی صدر مسیحی تحریک بیداری نے بتایا کہ چند دن پہلے کنول شہزاد نامی شخص نے بائبل مقدس کی توہین کی تھی ۔
پولیس کی مدعیت میں اس پہ زیر دفعہ 298ت پ کے تحت تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا آج ہماری پوری ٹیم کی سی پی اوCPO راولپنڈی خالد ہمدانی صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی ۔
ہماری درخواست پر کہ اس پر جو اس نے جرم کیا ہے اس کے تحت 295 اے اور سائبر کرائم اور پیپکا ارڈیننس کے ساتھ دفعات شامل کی جائیں ۔
جس پر سی پی او صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ایچ او شبیر صاحب نے ملزم کے خلاف دفعات کو شامل کر لیا گیا اور روبن داؤد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ہنوک سہوترا چیئرمین ہنوک ویلفیئر ٹرسٹ اور شہباز نار صاحب کی مدعیت میں مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔
اس موقع پر بابر شہزاد سہوترا بھی موجود تھے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation