فیصل آباد ! پاسٹر وکی کیس صورت حال
تھانہ صدر ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ صاحب نے انتہاٸی لاگر اور بیمار پاسٹر وکی کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر حوالہ پولیس کر دیا۔ پاسٹر وکی سمیت 8 افراد باشمول 14 سالہ کمسن( جس نے ماں کے پاس سے گزرتے ہوٸے کہا ماں فکر نہ کرنا) کا کیس بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا کیس بن چکا ہے۔
18 تاریخ کو چوہدری انعام الہی ایڈیشنل سیشن جج صاحب کے حکم پہ تھانہ صدر سے عدالت برآمد کروایا گیا نے حکم صادر فرمایا کہ میڈیکل کروانے کے بعد آزادی دے دی جاٸے اور بحکم عدالت میڈیکل میں سول ہسپتال کے ڈاکٹر نے الاٸیڈ ہسپتال دماغ کے ڈاکٹر کی راٸے لینے کی تجویز دی۔ اس راٸے کو نظرانداز کر کے دوبارہ ہاوس اریسٹ کر دیا گیا۔
یہ بات بھی انتہاٸی اہم ہے کہ SHO نے روبرو عدالت کہا کہ بیلف کے ہمراہ عدالت بھیجنا جڑانوالہ کے سنگین حالات اور FIR میں بیان کٸے واقعہ کی وجہ سے سیکورٹی رسک تھا اس لٸے فول پروف سیکورٹی میں عدالت لایا گیا۔ SHO کے اس عدالتی اقرار کے بعد خود ساختہ سوالیہ نشان ہے۔
یہ شاہد دنیا کی تاریخ کا واحد مدعی مقدمہ ہے جس کو ایک لمحہ بھی آزاد حثیت سے انصاف کے حصول کیلٸے فراہم نہیں ہوا۔
بشکریہ لالہ روبن ڈٸینیل
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation