ساہیوال کے احسان مسیح پر توہینِ مذہب کا مقدمہ درج


ساہیوال ہڑپہ اسٹیشن پر احسان مسیح عرف شان ولد بوٹا مسیح کو توہین مذہب 295اے، 295 بی اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر جڑانوالہ سانحہ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں توہین آمیز مواد ہونے کے باعث مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ لہذا ملزم کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ 

علاقے میں سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے اور فی الحال علاقے کا ماحول مجموعی طور پر پرامن ہے۔ تاہم علاقہ کے مسیحیوں میں حوف حراس پایا جاتا ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم