امریکہ میں مقیم ایک مسیحی بہن نے حال ہی میں معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو ایک خوبصورت تحفہ یعنی بائبل مقدس پیش کی ۔جسے راحت فتح علی خان نے بڑی خوشی سے قبول کیا۔ اس طرح کا تبادلہ مختلف پس منظر کے لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم اور محبت کو فروغ دینے کے لیے خوبصورت عمل ہے۔
یہ
تحفہ راحت فتح علی خان کے ایک میوزیکل
پرفارمنس کے لیے امریکہ کے دورے پرملاقات کے دوران دیا گیا ۔ بائبل، جو مسیحیت کی مقدس کتاب کے طور پر قابل احترام ہے، دنیا بھر کے کروڑوں
، اربوں مسیحی ایمانداروں کے لیے بہت اہمیت
رکھتی ہے۔ اسے راستبازی، محبت اور شفقت کی زندگی گزارنے کے لیے رہنما سمجھا جاتا
ہے۔ اس کے صفحات کے اندر، کوئی شخص ایمان کی کہانیاں، یسوع مسیح کی تعلیمات، نجات
اور ابدی زندگی کے پیغامات تلاش کر سکتا ہے۔
یاد
رہے گلوکار راحت فتح علی خان ایک مسلمان ہیں اور یہ نوٹ
کرنا ضروری ہے کہ مسیحی بہن کا تحفہ جو انہیں انتہائی احترام کے ساتھ پیش کیا گیا
تھا۔ اس کا مقصد انہیں تبدیل کرنا یا ان پر کوئی مختلف عقیدہ مسلط کرنا نہیں تھا، یہ عمل مذہبی رواداری کا ایک خوبصورت مظاہرہ
تھا۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation