آل پنجاب پیام اقلیت پاکستان تقریری مقابلہ 2023 کاانعقاد

آل پنجاب پیام اقلیت پاکستان تقریری مقابلہ 2023 کاانعقاد


 دی راک آف سالویشن چرچ انٹرنیشنل فرانسیس آباد گوجرنوالہ میں آل پنجاب پیام اقلیت پاکستان تقریری مقابلہ 2023 کاانعقاد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز ریورنڈ فادر شکیل عنایت نے دعا سے اور پادری دلشاد اسلم نے کلام سنا کرکیا۔ بچوں نے صحت، تعلیم اور پاکستانی فوج میں مسیحیوں کی خدمات پر تقریریں کیں اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

 پروگرام کاانعقاد ایلڈر عامر بھٹی عاجز سینئر نائب صدر پی اے پی نےکیا جبکہ رضا بھٹی، میلان مشتاق ساگر شوکت،نوبل عاجز بھٹی نے ساتھ دیا پروگرام کے مہمانان خصوصی پادری مشتاق پنڈھیار اور مرقس جاوید کونسلر تھے۔ججزز کےفرائض ہیڈماسٹر لطیف گل ، گلناز ربراٹ سہوترا اور پادری ندیم عنایت نےانجام دئیے۔ندیم حمید سہوترا چیئرمین پیام اقلیت پاکستان، لالہ شہزاروشن صدر پی اے پی خالد عمانوئیل، بابر گلزار گل، رفیق سہوترا ، گوجرنوالہ سے پرویز کھوکھر چیئرمین آفتاب ویلفیئر، اور بابو عباس حمید سہوترا نے خصوصی شرکت کی۔

   شاندار پروگرام کے انعقاد پر مہمانوں نے پیام اقلیت پاکستان کی ساری ٹیم کو خوب سراہا اور  وژن کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے پروگرامز سے بچوں میں شرمیلے پن کا خاتمہ ہوگا تاریخ سے روشنائی ہوگی اور  خوداعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ آخرمیں پوزیشن ہولڈر بچوں میں سرٹیفکیٹس اور مہمانوں میں یادگیری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم