ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ برڈاکاسٹر موہنی حمید کی زندگی اور خدمات پر ڈاکیومنٹری کا آغاز

 

ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ برڈاکاسٹر موہنی حمید کی زندگی اور خدمات پر ڈاکیومنٹری کا آغاز

کراچی (ماسٹر نیوز)

ماسٹر ٹی وی کے بانی اور سی ای او ایازمورس نے کہا ہے کہ وہ اپنے پروگرام Tribute To Legends میں ریڈیو پاکستان کی نامور آواز موہنی حمید کی زندگی اور خدمات پر ایک ویڈیو ڈاکیومنٹری بنا رہے ہیں۔ اس دستاویزی فلم کا مقصد موہنی حمید کی زندگی، فن اور خدمات کو ڈیجٹیل میڈیا میں محفوظ بنانا ہے تاکہ نئی نسل اس عظیم آرٹسٹ سے واقف ہو سکے۔

ایازمورس نے بتایا کہ اس ضمن میں اُنہوں نے گزشتہ دنوں ریڈیو پاکستان لاہور کا بھر وزٹ کیا، اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان لاہور کی انتظامیہ نے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایازمورس نے مزید کہا کہ وہ ریڈیو سے وابستہ مختلف شخصیات سے اس سلسلے میں رابطہ کررہے ہیں تاکہ ڈاکیومنٹری کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم