نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
تفصیلات کے مطابق42 سالہ جیسینڈا آرڈرن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے
موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا کہ کیا میرے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی
توانائی موجود ہے کہ نہیں۔
اب میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایسا ممکن نہیں
ہے اور ایسے حالات میں میرا بطور وزیر اعظم کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں نقصان
دہ ہو سکتا ہے۔
2017 میں
منتخب ہونے پر جیسینڈا آرڈرن نے 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم
ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔
نیوزی
لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی جب کہ نیوزی لینڈ
میں عام انتخابات اس سال کےاکتوبرکے مہینے میں ہوں گے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation