کوٹ رادھاکشن میں مسیحی برادری کا کرن مسیح کے لئے احتجاج ، کل سوموار مورخہ 16 جنوری کو اوکاڑ ہ پریس کلب کے آگے ، 12 بجے دوسرا احتجاج ہوگا
مسیحی کمیونٹی کی جانب سے کرن میسح کے ساتھ ہونے والی زیادتی ،اور چوری کا جھوٹا مقدمہ درج ہونے پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا
تھانہ صدر پھولنگر میں کرن مسیح پر 250 گائے چوری کا جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔
کرن مسیح کی جانب سے ڈیری مالک کے خلاف درج کروایا گیا زیادتی کا مقدمہ ڈی ایس پی پتوکی، آصف حنیف جویہ نے خارج کردیا۔
مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بند کیا جبکہ ڈی ایس پی پتوکی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی . ہماری کرسچن کمیونٹی کی بچی کرن کو انصاف دیں چوری کا جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔ مظاہرین کا حکام بالا سے مطالبہ.
اگر کرن مسیح کو انصاف نہ ملا تو پورے پاکستان کی مسیحی برادری روڈ بند کرے گی ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation