ملکی ترقی و خوشحالی میں ہی آئندہ نسلوں کی بقاء ہے ، البرٹ ڈیوڈ

اسلام آباد  پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی میں ہی ہماری آئندہ نسلوں کی بقا ہے نئے سال میں ملک وقوم کی خدمت کے عزم سے داخل ہونے کی ضرورت ہے۔   ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے  کہ آنے والے سال میں ملک کو در پیش معاشی چیلنجز اور ایک بار پھر سر اٹھانے والے ملک دشمن دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک بار پھر سے اسی ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا جس کا ہم نے گزشتہ سالوں میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کیا تھا اور اسکے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر قومی مفادات کو ترجیح دیں اور ایک قوم کی طرح اپنے ریاستی اداروں خاص کر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر وطن عزیز کی حفاظت و سلامتی کی جنگ لڑیں۔   انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہمیں اپنے قومی سلامتی کے اداروں کو بد نام یا کمزور کرنے کی بجائے ان کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہماری پاک فوج وطن عزیز کیخلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھ

اسلام آباد  پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی میں ہی ہماری آئندہ نسلوں کی بقا ہے نئے سال میں ملک وقوم کی خدمت کے عزم سے داخل ہونے کی ضرورت ہے۔

 ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے  کہ آنے والے سال میں ملک کو در پیش معاشی چیلنجز اور ایک بار پھر سر اٹھانے والے ملک دشمن دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک بار پھر سے اسی ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا جس کا ہم نے گزشتہ سالوں میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کیا تھا اور اسکے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر قومی مفادات کو ترجیح دیں اور ایک قوم کی طرح اپنے ریاستی اداروں خاص کر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر وطن عزیز کی حفاظت و سلامتی کی جنگ لڑیں۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہمیں اپنے قومی سلامتی کے اداروں کو بد نام یا کمزور کرنے کی بجائے ان کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہماری پاک فوج وطن عزیز کیخلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم