![]() |
کراچی میں چینی مسیحی ڈاکٹر رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ دہشت گردانہ حملے میں شدید زخمی |
کراچی میں چینی مسیحی ڈاکٹر رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ دہشت گردانہ حملے میں شدید زخمی ۔ ایک چینی نژاد مسیحی رونالڈ شہید۔
ڈاکٹر رچرڈ اور مارگریٹ کئی سال سے غریب عوام کی خدمت کے لیے پاکستان میں ڈینٹل کلینک چلا رہے ہیں۔ القاعدہ بلوچستان نے کئی بار پاکستان میں موجود چینی مسیحی برادری کو نشانہ بنایا ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ ڈسٹرکٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ ریمنڈ چاؤ مارا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض کا روپ دھار کر کلینک آیا اور ڈاکٹر پر اس وقت فائرنگ کردی جب اس کی باری تھی۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation