نوجوان مسیحی نسل کو البرٹ ڈیوڈ اور پیٹر جیکب جیسی دانشورشخصیات کے تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا

نوجوان مسیحی نسل کو البرٹ ڈیوڈ اور پیٹر جیکب جیسی  دانشورشخصیات کے تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا

تحریر؛ شکیل انجم ساون

اسلام آباد: نوجوان مسیحی نسل کو البرٹ ڈیوڈ اور پیٹر جیکب جیسی عظیم دانشورشخصیات کے تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا۔ پاکستانی مسیحی اپنے عظیم ماضی کو یاد کریں تو تعلیم، طب اور دفاع وطن سمیت مختلف شعبہ زندگی میں مسیحی قوم نے پاکستان کے استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ۔ 


 گزشتہ چند دہائیوں میں  مسیحی تعلیمی اور صحت کے اداروں کے قومیائے جانے، امتیازی قوانین اور پڑھے لکھے مسیحی افراد کے بیرون ملک منتقل ہوجانے سے مسیحی قوم میں قیادت کا فقدان پیدا ہوا ہے۔ 



اگر مسیحی قوم آئندہ پچیس سال میں اپنی، پڑھی لکھی، باشعور اور معاملہ فہم قیادت سامنے لانا چاہتی ہے تو ہمیں سماجی شخصیت پیٹر جیکب جو کہ سربراہ ہیں ادارہ برائے سماجی انصاف اور البرٹ ڈیوڈ صاحب جو ممبر منیارٹی رائٹس کمیشن بھی ہیں اور سماجی شخصیت بھی ہیں ان کی شخصیات سے سیکھنا پڑھے گا ۔ 


پیٹر جیکب صاحب کمیونٹی کے ڈیٹا اور ان کے مسائل کے متعلق مکمل آگاہی کے باعث مسیحی کمیونٹی کے حوالے سے کسی بھی پلیٹ فارم پر بھرپور دلائل اور حقائق پر مبنی گفتگو کرتے ہیں ان کی گفتگو سے ایک وقت میں ہی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ 



ممبر مینارٹی رائٹس کمیشن سربراہ ادارہ "سالٹ"جناب البرٹ ڈیوڈ نے مستقبل کی مسیحی نوجوان قیادت کو آنے والے وقت کے متعلق ماضی کا مشاہدہ کرتے ہوئے  موجودہ حالات میں اپنے اندر مثبت اور تعمیری لیڈر شپ کی خصوصیات پیدا کرنے کے لیے سالٹ اور پیلز کے ذریعے جو سلسلہ شروع کررکھا ہے نوجوان مسیحی نسل کواس کی اشد ضرورت تھی۔



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم