12 رکنی برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد نے میجر جنرل سیلیا جے ہاروی کی سربراہی میں ڈپٹی کمانڈر فیلڈ آرمی یو کے نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
12 رکنی برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد نے میجر جنرل سیلیا جے ہاروی کی سربراہی میں ڈپٹی کمانڈر فیلڈ آرمی یوکے نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
سی او اے ایس نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو بھی تسلیم کرتا ہے۔ کرتار پور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔
وفد نے لاہور کا دورہ کیا جہاں معززین نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی۔ وفد نے قلعہ لاہور، علامہ اقبال کے مزار اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ اپنے قیام کے دوران برطانوی سکھ سپاہیوں نے ملک میں متعدد مذہبی مقامات کا دورہ کیا جن میں دربار حضرت میاں میر، حویلی نونہال سنگھ، گوردوارہ جنم استھان گرو رام داس، سمادی رنجیت سنگھ، گودوارہ ڈیرہ صاحب، کرتار پور کوریڈور، ننکانہ صاحب اور ڈیرہ پنجہ صاحب شامل تھے۔
وفد نے ضلع اورکزئی کا بھی دورہ کیا اور سمانہ قلعہ، لاک ہارٹ فورٹ اور سارہ گڑھی یادگار کا مشاہدہ کیا۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں 1897 میں برطانوی مہم کے ایک حصے کے طور پر 21 سکھ سپاہیوں نے اپنی جانیں دی تھیں اور سکھوں کے لیے اس کی تاریخی اہمیت ہے۔
وفد نے سارہ گڑھی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وفد نے قبائلی اضلاع میں امن اور معمول پر لانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation